مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بنکاک میں تھائی لینڈ کے رائل گرینڈ پیلس کا دورہ کیا اور تھائی لینڈ کے آنجہانی بادشاہ بھومی بول ادلیادج کو خراج عقیدت پیش کیا صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے سرتاج عزیز نے پھولوں کی چادر چڑھائی،ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بدھ کو بنکاک میں تھائی لینڈ کے رائل گرینڈ پیلس کا …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بنکاک میں تھائی لینڈ کے رائل گرینڈ پیلس کا دورہ کیا اور تھائی لینڈ کے آنجہانی بادشاہ بھومی بول ادلیادج کو خراج عقیدت پیش کیا

مزید خبریں
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بنکاک میں تھائی لینڈ کے رائل گرینڈ پیلس کا دورہ کیا اور تھائی لینڈ کے آنجہانی بادشاہ بھومی بول ادلیادج کو خراج عقیدت پیش کیا
صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے سرتاج عزیز نے پھولوں کی چادر چڑھائی،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بدھ کو بنکاک میں تھائی لینڈ کے رائل گرینڈ پیلس کا دورہ کیا اور تھائی لینڈ کے آنجہانی بادشاہ بھومی بول ادلیادج کو خراج عقیدت پیش کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تھائی لینڈ حکومت اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شاہی محل میں مشیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔سرتاج عزیز نے صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اورتھائی لینڈ کے نئے بادشاہ ماہا وجیرا لونگ کورن اور شاہی خاندان کے دیگر ارکان کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہا کیا۔ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے آنجہانی بادشاہ کے اعزاز میں رائل گرینڈ پیلس میں رکھے گئے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی بادشال بھومی بول تھائی عوام کے انتہائی محبوب رہنماءتھے جس نے اپنی تمام تر توانائیاں عوام کے فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی تھیں۔مشیر خارجہ نے کہا کہ آنجہانی بادشاہ کو ہمیشہ پاکستان کے دوست کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔پاکستانی عوام کو انکی وفات پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومی بول ادلیادج 13اکتوبر 1916کو انتقل کر گئے تھے۔








