مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایچ ای سی کی جانب سے افغان طلباءکیلئے تین ہزار سکالرشپس دینے سے متعلق تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات مستحکم کرنے کا خواہاں ہے اور پاک افغان تعلقات پر خصوصی زور دیتا ہے، دونوں ملکوں کے مابین باہمی مفادات پر مبنی تعلقات جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کوفروغ دینے اور خطے کے بہترین مفاد میں ہیں، مختلف چیلنجوں کے باوجود پاک افغان …

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات مستحکم کرنے کا خواہاں ہے اور پاک افغان تعلقات پر خصوصی زور دیتا ہے، دونوں ملکوں کے مابین باہمی مفادات پر مبنی تعلقات جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کوفروغ دینے اور خطے کے بہترین مفاد میں ہیں، مختلف چیلنجوں کے باوجود پاک افغان تعلقات میں پیشرفت جاری ہے، پاکستان افغانستان کو در پیش چیلنجوں سے نکالنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے افغان طلباءکیلئے تین ہزار سکالرشپس دینے سے متعلق تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ آج نہ صرف ان ہونہار افغان طالب علموں کے تعلیمی کیرئر کا اہم موڑ ہے بلکہ دو برادر ملکوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں کا اہم سنگ میل بھی ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو در پیش چیلنجوں سے نکالنے اور عالمی منظر نامے میں پروگریسو اور پر امن ملک کے طور پر ابھارنے کی غرض سے مناسب اقدامات اٹھانے کیلئے پر عزم ہے۔

Leave a Reply