مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کیلئے اس کا حل ضروری ہے۔یہ باتیں انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نو رکنی وفد سے …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کیلئے اس کا حل ضروری ہے۔یہ باتیں انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نو رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ قابض بھارتی فورسز کے خلاف جائز جدوجہد اور بہادری سے لڑ رہے ہیں۔بے پناہ قربانیوں اور بے مثال مزاحمت پر پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔مشیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور پاکستانی عوام کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان اپنے دیرینہ اور اصولی موقف پر قائم رہے گا۔مشیر خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کشمیریوں کی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کا دہشت گردی سے موازنہ کرنیکی بھارتی کوششوں کو مسترد کر چکی ہیں۔کشمیری وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو مقبوضة کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں بریف اور بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر تحفظات کا اظہارکیا۔

Leave a Reply