اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان 19ویں سارک سربراہ کانفرنس کے جلد انعقاد کیلئے پر عزم ہے، بھارت نے سارک پراسیس میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور سارک چارٹر کی خلاف ورزی کی ،جس کی بنا پر کانفرنس کوملتوی کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں سارک کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل ارجون بہادر …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سارک کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل ارجون بہادر تھاپا سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان 19ویں سارک سربراہ کانفرنس کے جلد انعقاد کیلئے پر عزم ہے، بھارت نے سارک پراسیس میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور سارک چارٹر کی خلاف ورزی کی ،جس کی بنا پر کانفرنس کوملتوی کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں سارک کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل ارجون بہادر تھاپا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سارک کے سیکرٹری جنرل مشیر خارجہ سے الوداعی ملاقات کی غرض سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے سارک کے تحت جنوبی ایشیاءکی عوام کی فلاح و بہبود،ان کا معیار زندگی بلند کرنے، اقتصادی وسماجی ترقی اور ثقافتی تعاون کیلئے علاقائی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ کئی رکاوٹوں اور چیلنجوں کے باعث سارک اس وژن پر عملدرآمد میں ناکام رہا جن کی بنیاد تنظیم کے بانی اراکین نے رکھی تھی۔








