مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا قومی معیشت بارے سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل بہت روشن ہے، امن و امان، توانائی کی قلت اور معاشی زبوں حالی جیسے بڑے مسائل پر قابو پا لیا ہے، بہتر معاشی انتظام سے ملکی معیشت مزید بڑھے گی، آئندہ مالی سال کیلئے ہم آج بہتر بجٹ پیش کرنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل بہت روشن ہے، امن و امان، توانائی کی قلت اور معاشی زبوں حالی جیسے بڑے مسائل پر قابو پا لیا ہے، بہتر معاشی انتظام سے ملکی معیشت مزید بڑھے گی، آئندہ مالی سال کیلئے ہم آج بہتر بجٹ پیش کرنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں قومی معیشت پر ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار میں کاروباری شعبہ سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے روشن مستقبل کا غیر جانبدار تجزیہ کار بھی اعتراف کر رہے ہیں، ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی ورک فورس میں شمولیت سے قومی پیداوار بڑھے گی۔ انہوں نے بہتر معاشی انتظام سے درپیش مسائل پر قابو پاتے ہوئے ملکی معیشت کو آگے بڑھائیں گے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے، آج ہم چار سال پہلے کے مقابلہ میں اچھا بجٹ پیش کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

مزید خبریں