اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے ٹیلی کام کے شعبہ کودرپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی جمعرات کویہاں ٹیلی کام کے شعبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کرائی۔اجلاس میں ٹیلی کام کے شعبے کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس …
مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس، ٹیلی کام کے شعبے کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے ٹیلی کام کے شعبہ کودرپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی جمعرات کویہاں ٹیلی کام کے شعبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کرائی۔اجلاس میں ٹیلی کام کے شعبے کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حما د اظہر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری سمیت ٹیلی کام اور موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی نے بتایا کہ ٹیلی کام کے شعبے کے حوالے سے سفارشات ترتیب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، سفارشات اٹھائیس اپریل تک مکمل ہوجائیں گی۔مشیر خزانہ نے ٹیلی کام شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








