اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نیشنل سیونگ اپنی مختلف مصنوعات کے ذریعے کفایت شعاروں اور سرمایہ کاروں کے وسیع حلقے کو سیونگز کیلئے اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے، نیشنل سیونگ انتظامیہ اپنے صارفین بالخصوص بیواﺅں ، پنشنرز اور شہداءکے لواحقین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرے۔ یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو …
مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا نیشنل سیونگز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نیشنل سیونگ اپنی مختلف مصنوعات کے ذریعے کفایت شعاروں اور سرمایہ کاروں کے وسیع حلقے کو سیونگز کیلئے اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے، نیشنل سیونگ انتظامیہ اپنے صارفین بالخصوص بیواﺅں ، پنشنرز اور شہداءکے لواحقین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرے۔ یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو یہاں نیشنل سیونگز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ڈائریکٹر جنرل ظفر مسعود نے اجلاس کو نیشنل سیونگز بالخصوص آٹو میشن کے شعبے،کسٹمرز کو سہولتوں کی فراہمی،مالی شمولیت اور استعداد کار میں اضافے اور قومی بچت کی مختلف سکیموں کے حوالے سے کامیابیوں کے بارے میں بریف کیا۔وزیر اعظم کے مشیر کو چار نئی سکیموں شہداءفیملی ویلفیئر اکاﺅنٹ، بہبود سیونگ سرٹیفیکٹس میں توسیع، شریعتہ کمپلینٹ پروڈکٹس اور اوورسیز پاکستانیز سیونگز سرٹیفیکیٹس کے بارے میں بریف کیا گیا۔








