اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے مرکزی چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ کی قیادت میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ غیاث عبداللہ پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پبلک اور ڈیزل ٹرانسپورٹ میں سی این جی کے استعمال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں 2 …
مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے غیاث عبداللہ پراچہ کی قیادت میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے مرکزی چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ کی قیادت میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ غیاث عبداللہ پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پبلک اور ڈیزل ٹرانسپورٹ میں سی این جی کے استعمال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں 2 ارب درختوں کے مساوی کمی ہو گی جس سے بڑے شہروں میں دھوئیں اور دھند میں بھی بہت حد تک کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے پبلک اور ڈیزل ٹرانسپورٹ میں سی این جی فیول کو فروغ دیں تو آئندہ سال تک بڑے شہروں میں دھند اور دھوئیں کو کم کیا جا سکتا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ بسوں وغیرہ کی ڈیزل سے سی این جی فیول پر منتقلی سے ڈیزل کی امپورٹ پر خرچ ہونے والے بھاری زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی جس سے ملک کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ سی این جی بسوں اور کاروں کی درآمد کی حوصلہ افزائی کی جائے، درآمدی ڈیوٹی اور جی ایس ٹی میں کمی لائی جائے۔ جدید ترین سی این جی کٹس مزید ماحول دوست ہونے کے علاوہ گاڑیوں کے انجن کیلئے بھی بہتر ہیں جبکہ فی کلومیٹر خرچ بھی پہلے سے بہت کم ہے۔ مشیر ماحولیاتی تبدیلی نے وفد کی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ ان پر عملدرآمد سے عام آدمی کیلئے سفر کی سستی سہولت مہیا ہو گی اور ملک کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے اس حوالہ سے جلد ہی اقدامات کرنے اور ان پر عملدرآمد کےلئے پالیسی سازی کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے کوآرڈینٹر اسلام آباد زون مرزا عبدالرحمن اور ایسوسی ایشن کے عہدیداران اشعر حلیم، پرویز خٹک، سجاد حیدر، بابر آفتاب قاضی، رافع حیات اور انجینئر محفوظ الرحمن موجود تھے۔








