کراچی۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وفاق ریڈلائن پروجیکٹ کے لئے48 ملین ڈالرز (تقریبا 7.5 ارب روپے)گرین کلائمیٹ فنڈز سے فراہم کرے گا، یہ دنیا کا پہلا زیرو کاربن اخراج پروجیکٹ ہوگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے …
مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
کراچی۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وفاق ریڈلائن پروجیکٹ کے لئے48 ملین ڈالرز (تقریبا 7.5 ارب روپے)گرین کلائمیٹ فنڈز سے فراہم کرے گا، یہ دنیا کا پہلا زیرو کاربن اخراج پروجیکٹ ہوگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گورنر سندھ کو ریڈ لائن پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاق ریڈ لائن پروجیکٹ کے لئے48 ملین ڈالرز(تقریبا 7.5 ارب روپے)گرین کلائمیٹ فنڈز سے فراہم کرے گا، یہ دنیا کا پہلا زیرو کاربن اخراج پروجیکٹ ہوگا۔ملک امین اسلم نے گورنر سندھ کو الیکٹریکل وہیکل پالیسی اور گرین اینڈ کلین چیمپیئن اسکیم کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں گرین اینڈ کلین چیمپیئن اسکیم سینٹرز قائم کئے جائیں گے، اس اسکیم کے تحت کوئی بھی عام آدمی اپنے آپ کو موبائل ایپلی کیشن ویب پورٹل پر جاکر آسانی سے رجسٹرڈ کرسکتا ہے، اس کے ذریعے رجسٹرڈ افراد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے کوئی بھی مثبت ایکٹویٹی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ملک امین اسلم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت کراچی شہر میں آلودگی سے پاک اور سستی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ وفاقی حکومت کے تحت صوبہ سندھ میںشجر کاری مہم کے ذریعے اگلے چار سالوں کے دوران تقریبا ایک ارب پودے لگائے جائیں گے، جس کے لئے5 ارب روپے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس شجر کاری مہم کو مانیٹر کرے گی۔








