اسلام آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اہل علم وادب اپنے قلم کے ذریعے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مصائب اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ ان کی عظیم جدوجہد کے مختلف پہلوﺅں کو دنیا کے سامنے لائیں۔ کشمیر کے انسانی مسئلہ کے حل کے لئے عالمی برداری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اقوام متحدہ …
مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کا نویں سالانہ قومی کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اہل علم وادب اپنے قلم کے ذریعے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مصائب اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ ان کی عظیم جدوجہد کے مختلف پہلوﺅں کو دنیا کے سامنے لائیں۔ کشمیر کے انسانی مسئلہ کے حل کے لئے عالمی برداری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا منصفانہ حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کیاجائے۔وہ قومی تاریخ وادبی ورثہ کے زیرسرپرستی جمعہ کو نویں سالانہ قومی کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ عرفان صدیقی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری اپنی آزادی کے حق کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ محکوم کشمیریوں نے ہر جبر اور ظلم کو اپنے عزم سے شکست دی ہے۔ لکھاری، ادیب، دانشور اور شعراءکرام کشمیریوں کی اس لازوال داستان حریت کو اپنے قلم اور فن کے ذریعے دنیا کے سامنے لائیں۔ آزادی کے لئے برسرپیکار کشمیریوں کے لئے قلم قبیلہ متحرک اور فعال کردار ادا کرے، ہم اس دعا میں شامل ہیں کہ اللہ تعالی کشمیریوں کو جلد آزادی کی جدوجہد میں سرخرو فرمائے۔








