مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا اے پی این ایس کے نائب صدر مہتاب خان کے سمدھی میجر جنرل (ر) مقصود عباسی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔12اپریل (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نائب صدر مہتاب خان کے سمدھی اور روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹر محسن بلال خان کے سسر میجر جنرل (ر) مقصود عباسی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے …

اسلام آباد ۔12اپریل (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نائب صدر مہتاب خان کے سمدھی اور روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹر محسن بلال خان کے سسر میجر جنرل (ر) مقصود عباسی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے میجر جنرل (ر) مقصود عباسی کی ملک کے لئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ میجر جنرل (ر) مقصود عباسی طویل علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ آج دن تین بجے ریس کورس قبرستان میں نمازہ جنازہ ادا کی جائے گی۔