مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نامور قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک اہم کردار بن کر ابھریں۔ ان کی تمام زندگی آئین و قانون …

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نامور قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک اہم کردار بن کر ابھریں۔ ان کی تمام زندگی آئین و قانون کی سربلندی اور انسانی حقوق کی پاسداری سے عبارت ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔