مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا معروف ناول نگار کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے اردو کے معروف ناول نگار ایم اے راحت کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ ایم اے راحت کے تخلیق کردہ ناول، بچوں کے لئے کہانیاں، علمی، ادبی اور عوامی حلقوں میں بے …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے اردو کے معروف ناول نگار ایم اے راحت کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ ایم اے راحت کے تخلیق کردہ ناول، بچوں کے لئے کہانیاں، علمی، ادبی اور عوامی حلقوں میں بے حد مقبول ہوئیں۔ ناول اور کہانیوں میں ان کے تخلیق کردہ کرداروں کی طرح ایم اے راحت بھی اردو ادب میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply