اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں اورعمارات کو مشاہیر کے نام سے موسوم کرنے کا جائزہ لیں گے تاکہ نمایاں خدمات انجام دینے والے اہل علم وفن کی قومی سطح پر پزیرائی کی جاسکے۔ یہ بات انہوں نے ممتاز براڈکاسٹر اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی اختر وقار عظیم …
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا پروفیسر سید وقار عظیم کی شخصیت اور ادبی خدمات پر مبنی کتاب ’پدرم سلطان بود‘ کی تعارفی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں اورعمارات کو مشاہیر کے نام سے موسوم کرنے کا جائزہ لیں گے تاکہ نمایاں خدمات انجام دینے والے اہل علم وفن کی قومی سطح پر پزیرائی کی جاسکے۔ یہ بات انہوں نے ممتاز براڈکاسٹر اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی اختر وقار عظیم کے والد اور نامور محقق،مصنف اورلکھاری پروفیسر سید وقار عظیم کی شخصیت اور ادبی خدمات پر مبنی کتاب ’پدرم سلطان بود‘ کی تعارفی تقریب سے خطاب میں کہی۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ پروفسیر سید وقار عظیم جیسی ہستیاں دراصل اپنی ذات میں ایک ا دارہ تھیں۔ یہ سلیقے، شائستگی، لطافت، وضعداری اور رواداری کی ایک پوری تہذیب تھے لیکن بدقسمتی سے ایسی شخصیات کو نظرانداز کرنے کی روش سے آج ہم یہ تمام قرینے بھولتے چلے جارہے ہیں۔ہمیں اس کے اسباب ومحرکات کا جائزہ لینا ہوگا۔مشیر وزیراعظم نے کہاکہ علم وادب کی نادر روزگار ہستیوںکے بارے میں کتابوں کی سرکاری سطح پر اشاعت کا سلسلہ شروع کررہے ہیں تاکہ نوجوان نسل اپنی اقدار،تہذیبی روایات اور اپنے مشاہیر کی خدمات سے آگاہ ہوسکے۔ اس ضمن میں ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ اور ملک کی ممتاز ادبی شخصیت افتخار عارف کو میں یہ ذمہ داری سونپ رہا ہوں۔ عرفان صدیقی نے پروفیسر سید وقار عظیم کی شخصیت اور خدمات کے موضوع پر کتاب مرتب کرنے پر اختر وقار عظیم کی کاوش کو سراہا۔








