اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان کی زیر صدارت جمعرات کو ایوی ایشن ڈویژن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور اس کے مثبت حل کیلئے اےک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس مےں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ناظمین سمیت ےونینز او ایوی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے …
مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان کی زیر صدارت سول ایوی ایشن اتھارٹی کی موجودہ صورتحال اور اس کے مثبت حل کیلئے ہنگامی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان کی زیر صدارت جمعرات کو ایوی ایشن ڈویژن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور اس کے مثبت حل کیلئے اےک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس مےں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ناظمین سمیت ےونینز او ایوی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ یہ ایک قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہے اور تمام افراد اور اہلکاروں کو اپنا کام ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دےنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کام میں کسی قسم کا خلل نہیں آنا چاہےے اور فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سردار مہتاب احمد خان نے تمام شرکاءکی معروضات غور سے سنیں اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ میرٹ کی بنیاد پرمسائل کا بہتر اور مثبت حل نکالا جائے گا ، جو تمام فریقین کیلئے قابل قبول ہوگا۔ اجلاس میں شرےک ادارے کے تما م ڈائرےکٹرز سمےت ےونےنز اور ایوی ایشنز کے نمائندوں نے ادارے کی بہتری کیلئے مشیر ہوابازی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔







