اسلام آباد ۔ 07مئی(اے پی پی)رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 14.65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ءکے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 68 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مصالحہ جات کی برآمد سے 59.7 …
مصالحہ جات کی برآمدات میں نو ماہ کے دوران 14.65 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07مئی(اے پی پی)رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 14.65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ءکے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کا حجم 68 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مصالحہ جات کی برآمد سے 59.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں 8.3 ملین ڈالر یعنی 14.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔








