مصباح الحق (جمعہ کو) عمران خان کا ریکارڈ برابر کر لیں گے

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) مصباح الحق جمعہ کو کالی آندھی کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔ عمران خان کو ملک کی طرف سے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے 1982ءسے 1992ءکے دوران 48 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کر رکھی تھی جو …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) مصباح الحق جمعہ کو کالی آندھی کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔ عمران خان کو ملک کی طرف سے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے 1982ءسے 1992ءکے دوران 48 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کر رکھی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے، مصباح نے 2010ءمیں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور وہ اب تک 47 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں، مصباح آج جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی عمران خان کا بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔

Leave a Reply