مصباح الحق نے کامیاب ترین ایشین قائد کا بھی اعزاز حاصل کیا

لاہور ۔ 16 مئی (اے پی پی ) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نہ صرف کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں فتح یاب ہونے والے پاکستانی کپتانوں کی صف میں شامل ہوگئے بلکہ انہوں نے کامیاب ترین ایشین قائد کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ مصباح الحق سے قبل عبدالحفیظ کاردار 1958ئ، عمران خان 1992ءاور راشد لطیف 2003ءمیں بطور کپتان آخری ٹیسٹ میں سرخرو ہوکر میدان سے باہر گئے تھے۔