مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کےلئے خدمات بہت زیادہ ہیں اور اس پر ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، چیئرمین پی سی بی

لاہور۔6اپریل (اے پی پی ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی خدمات کے اعتراف میں پی سی بی نے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کے انعقاد اور انہیں ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کہا …

لاہور۔6اپریل (اے پی پی ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی خدمات کے اعتراف میں پی سی بی نے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کے انعقاد اور انہیں ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کہا کہ مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کےلئے خدمات بہت زیادہ ہیں اور اس پر ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہیں۔ مصباح الحق کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کے علاوہ انہیں ایوراڈ دیں گے اور بہت کچھ کریں گے ،شہر یار نے کہاکہ اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران مصباح الحق نے ہر جگہ پاکستان کا نام روشن کیا ۔

Leave a Reply