مصرمیں اعلی درجے کی روئی کی پیداوار، برآمد کو دوگنا کرنے کا ارادہ

قاہرہ ۔ 09 جولائی (اے پی پی) مصر نے کہا ہے کہ وہ اپنی اعلی درجے کی روئی کی پیداوار اور اس کی برآمد کو دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عالمی میڈیا نے وزارت زراعت کے ترجمان حمید عبد الدائم کے حوالہ سے بتایا کہ حکومت ملک کی نرم سلکی روئی جسے سفید سونے کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، کی پیداوار اور برآمد دوگنا کرنے کا ارادہ …

قاہرہ ۔ 09 جولائی (اے پی پی) مصر نے کہا ہے کہ وہ اپنی اعلی درجے کی روئی کی پیداوار اور اس کی برآمد کو دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عالمی میڈیا نے وزارت زراعت کے ترجمان حمید عبد الدائم کے حوالہ سے بتایا کہ حکومت ملک کی نرم سلکی روئی جسے سفید سونے کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، کی پیداوار اور برآمد دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ سیزن 2016-17 ءکے دوران روئی کی 7 لاکھ گانٹھیں (160 کلوگرام فی گانٹھ) پیدا ہوئیں جبکہ رواں سال یہ پیداوار 1.4 ملین گانٹھ رہنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ حکومت روئی کے نرخوں میں فی گانٹھ 3000 مصری پاﺅنڈ (168.07 ڈالر ) اضافے کا ارادہ رکھتی ہے جسے برآمد کردیا جائے گا۔

Leave a Reply