مصر ، شادی کی رات دولہا بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

قاہرہ ۔21اگست (اے پی پی):مصرمیں پورٹ سعید گورنری سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی شادی سے چند گھنٹے قبل بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت ہوگیا۔العربیہ کے مطابق پورٹ سعید کے السلام ہسپتال نے نوجوان محمود احمد محمود مطرود جسے "محمد الصاروخ" کے نام سے جانا جاتا ہے کی عمر 28 سال تھی۔ اسےکرنٹ لگا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایمبولینس کی کوششوں کے باوجود نوجوان ہسپتال کے …

قاہرہ ۔21اگست (اے پی پی):مصرمیں پورٹ سعید گورنری سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی شادی سے چند گھنٹے قبل بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت ہوگیا۔العربیہ کے مطابق پورٹ سعید کے السلام ہسپتال نے نوجوان محمود احمد محمود مطرود جسے "محمد الصاروخ” کے نام سے جانا جاتا ہے کی عمر 28 سال تھی۔

اسےکرنٹ لگا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایمبولینس کی کوششوں کے باوجود نوجوان ہسپتال کے اندر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی تحقیقات اور تدفین کی اجازت دینے کے لیے لاش کو پبلک پراسیکیوشن کے اختیار میں مردہ خانے بھی منتقل کر دیا گیا۔