اقوام متحدہ۔ 17جنوری(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ہم مصر میں ترک خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے رپورٹرز کو حراست میں لئے جانے کی تحقیقات کریں گے۔ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے قاہرہ آفس پر مصری پولیس کے چھاپے اور ایجنسی کے 4 ملازمین کی حراست کے بارے میں کہا ہے کہ صحافیوں کی …
مصر میں میں صحافیوںکی حراست کی تحقیقات کریں گے، ترجمان اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 17جنوری(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ہم مصر میں ترک خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے رپورٹرز کو حراست میں لئے جانے کی تحقیقات کریں گے۔ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے قاہرہ آفس پر مصری پولیس کے چھاپے اور ایجنسی کے 4 ملازمین کی حراست کے بارے میں کہا ہے کہ صحافیوں کی گرفتاریوں اور حراستوں کی خبروں پر ہمیں ہمیشہ تشویش ہوئی ہے، ہم اس معاملے کی تحقیق کریں گے۔ دوسری جانب امریکہ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ہم مصری انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ زیرِ حراست صحافیوں کو رہا کیا جائے اور آزاد اور شفاف صحافت کی اجازت دی جائے۔








