مضبوط پاکستان بنانے کے لئے طالب علموں کو علامہ اقبال کے نقش قدم پر چلنا چاہیے، مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ علامہ اقبال عظیم فلسفی تھے، مضبوط پاکستان بنانے کے لئے طالب علموں کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔ جمعرات کو سٹی سکول کیمپس میں تعبیر اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک کو جو چیلنجز درپیش ہیں انہیں علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ علامہ اقبال عظیم فلسفی تھے، مضبوط پاکستان بنانے کے لئے طالب علموں کو ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔ جمعرات کو سٹی سکول کیمپس میں تعبیر اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک کو جو چیلنجز درپیش ہیں انہیں علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو جوش و جذبے سے منانے کا مقصد ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی اقبال کے خواب کو عملی تعبیر دینا ہے۔ سٹی سکول کیمپس کی پرنسپل سائرہ وسیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر بچے کو پاکستان کے عظیم فلسفی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چاہیے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کا نظریہ پیش کیا۔ پلے گروپ سے او لیول سکول کے بچوں نے ٹیبلوز، شاعری، 1930ءمیں علامہ اقبال کا آلہ آباد میں تاریخی خطاب کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا۔ بچوں نے مختلف طریقوں سے اقبال کے فلسفے کو پیش کیا جس کا مقصد جنوبی ایشیاءکے مسلمانوں میں علامہ محمد اقبال کے کردار سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔

Leave a Reply