کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت مون سون 2026 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مظفرآباد، ڈپٹی کمشنر صاحبان مظفرآباد‘نیلم /چیئر مین DDMA‘ اسسٹنٹ کمشنرہٹیاں بالا نے شرکت کی اجلاس میں مون سون2026 کے حوالہ سے ڈویژن مظفرآباد میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور فوری رسپانس کیلئے اس وقت تک کیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
مظفرآباد ،کمشنر ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت مون سون 2026 کے حوالےسے اجلاس

مزید خبریں
مظفرآباد۔ 05 جون (اے پی پی):کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر کی زیر صدارت مون سون 2026 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مظفرآباد، ڈپٹی کمشنر صاحبان مظفرآباد‘نیلم /چیئر مین DDMA‘ اسسٹنٹ کمشنرہٹیاں بالا نے شرکت کی اجلاس میں مون سون2026 کے حوالہ سے ڈویژن مظفرآباد میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور فوری رسپانس کیلئے اس وقت تک کیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے ہدایات جاری کیں کہ موسمی تغیرات کے باعث گزشتہ دوسالوں سے مظفرآباد ڈویژن میں دوران مون سون شدیدطوفانی بارشیں ریکارڈ ہوئیں‘ جس سے جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ادویات‘ اشیاء خورونوش‘ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان اور مشینری کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر صاحبان / چیئر مینDDMA ضلعی سطح پر اجلاس منعقد کرتے ہوئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کیئے گئے اقدامات / انتظامات کی رپورٹ ارسال کریں۔ نیز ندی نالوں کی صفائی ستھرائی کے علاوہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب رہائشی افراد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی جائیں اور تجاوزات کا فوری خاتمہ عمل میں لایا جائے۔ ضلعی سطح پر کنٹرول روم کاقیام عمل میں لاتے ہوئے ڈیوٹی پرمامورہ آفیسران / اہلکاران کی 24/7 موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جاسکے








