امریکی صدرنے تجارت میں بھارت کے دوغلے پن کو بےنقاب کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے تجارت میں بھارت کے دوغلے پن کو بےنقاب کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے حالیہ بیان سے بھارت کا تجارتی لحاظ سےمکروہ چہرہ دنیا کےسامنے ا گیا۔

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):امریکی صدر ٹرمپ نے تجارت میں بھارت کے دوغلے پن کو بےنقاب کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے حالیہ بیان سے بھارت کا تجارتی لحاظ سےمکروہ چہرہ دنیا کےسامنے ا گیا۔امریکی صدر نے بھارت کی دوغلی تجارتی پالیسیوں سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ کئی سالوں تک بھارت نے امریکا سے تجارتی فائدہ اٹھایا ہے، بھارت نے امریکا پربھاری ٹیرف لگائے اور بدلے میں کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھارت امریکا پریکطرفہ طورپر200 فیصد تک ٹیرف لگا دیتاتھا، یہ صورتحال بدل چکی اور اب امریکا بھارت سے بہت پیسہ کما رہاہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پہلے بھی یکطرفہ تجارتی پالیسیوں کے باعث بھارت پر بھاری ٹیرف لگا چکاہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان نے ایک بارپھر عالمی سطح پربھارت کے مکروہ چہرے کا پردہ فاش کردیاہے، بھارت نہ صرف تجارت بلکہ دہشتگردی جیسے حساس معاملے پر بھی دنیا سے حقائق چھپاکر دھوکہ دہی اور فریب کامظاہرہ کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کابیان صاف اشارہ ہے کہ مودی حکومت ایسا یکطرفہ معاہدہ کرنے جا رہی ہے جس سے بھارتی عوام کی معاشی کمرٹوٹ جائے گی۔ امریکی صدر کے بھارت مخالف بیانات نے نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان اچھے تعلقات کے تمام دعووں کی قلعی بھی کھول دی ہے۔