ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستا ن (ڈریپ) کو انٹرنیشنل کونسل فار ہارمونائزیشن سے مبصر کا درجہ حاصل ہو گیا، یہ فیصلہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 2 تا 3 جون کو ICH اسمبلی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ڈریپ کو اس اہم سنگ میل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈریپ کو آئی سی ایچ میں …
ڈریپ کو آئی سی ایچ میں مبصر کا درجہ ملنا ایک تاریخی کامیابی ہے، وفاقی وزیر صحت

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستا ن (ڈریپ) کو انٹرنیشنل کونسل فار ہارمونائزیشن سے مبصر کا درجہ حاصل ہو گیا، یہ فیصلہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 2 تا 3 جون کو ICH اسمبلی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے ڈریپ کو اس اہم سنگ میل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈریپ کو آئی سی ایچ میں مبصر کا درجہ ملنا ایک تاریخی کامیابی ہے، آئی سی ایچ ایک عالمی سطح کا فورم ہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا کے بڑے ریگولیٹری ادارے اور صنعت مل کر ادویات کے معیار، حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رہنما اصول تیار کرتے ہیں، یہ پاکستان کے ریگولیٹری نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، یہ پیش رفت پاکستان کے فارماسیوٹیکل ریگولیٹری نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں بڑا اقدام ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈریپ کا عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے، اس پیش رفت سے پاکستان کے ریگولیٹری نظام کی صلاحیت اور ڈریپ کیں شفافیت اور کارکردگی بہتر ہوگی اور فارماسیوٹیکل نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔








