مظفرگڑھ ،سپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر

مظفرگڑھ۔ 28 جنوری (اے پی پی):سپورٹس گراؤنڈ لیہ میں زیر اہتمام تھل انڈسٹریز ، المعیز شوگر ملز اور لیہ شوگر ملز لیہ سپورٹس فیسٹیول 2025 اختتام پزیر ہو گیا۔سپورٹس فیسٹیول کا انتظام علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن لاہور نے کیا تھا۔پہلے دن کی کھیلوں میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مڈل اور ہائی سیکشن کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ دوسرے دن کے کھیل میں سکولوں کے بوائز طلباء نے حصہ لیا …

مظفرگڑھ۔ 28 جنوری (اے پی پی):سپورٹس گراؤنڈ لیہ میں زیر اہتمام تھل انڈسٹریز ، المعیز شوگر ملز اور لیہ شوگر ملز لیہ سپورٹس فیسٹیول 2025 اختتام پزیر ہو گیا۔سپورٹس فیسٹیول کا انتظام علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن لاہور نے کیا تھا۔پہلے دن کی کھیلوں میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مڈل اور ہائی سیکشن کی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

دوسرے دن کے کھیل میں سکولوں کے بوائز طلباء نے حصہ لیا ، جن میں کرکٹ، والی بال، رسہ کشی، دوڑ شامل تھی۔ دوسرے دن کے کھیل میں ہائی سیکشن کے مقابلوں میں کرکٹ کا فائنل پنجاب اسلامیہ سیکنڈری سکول لیہ نے اپنے نام کیا جبکہ رنراپ دی گریزن پبلک سکول کوٹ سلطان رہی ۔ ہائی سیکشن والی بال کے میچ میں پنجاب اسلامیہ سیکنڈری سکول لیہ نے فائنل جیت لیا جبکہ جناح پبلک سکول پہاڑ پور رنر اپ رہا۔مڈل سیکشن کے کرکٹ کے فائنل میں پنجاب اسلامیہ سیکنڈری سکول لیہ کی ٹیم نے کپ اپنے نام کیا جبکہ گریزن پبلک سکول کوٹ سلطان رنر اپ رہا۔