معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی قیادت میں وفد کا دوحہ میں قطر چیمبر کا دورہ

اسلام آباد۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی قیادت میں وفد نے دوحہ میں قطر چیمبر کا دورہ کیا جہاں پر وائس چئیرمین راشد بن عماد العتبہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت معاشی تعلقات اور لیبر سے متعلق مسائل زیر بحث آئے۔ وائس چئیرمین قطر چیمبر راشد بن عماد العتبہ نے ملاقات میں گفتگو کرتے …

اسلام آباد۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی قیادت میں وفد نے دوحہ میں قطر چیمبر کا دورہ کیا جہاں پر وائس چئیرمین راشد بن عماد العتبہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت معاشی تعلقات اور لیبر سے متعلق مسائل زیر بحث آئے۔ وائس چئیرمین قطر چیمبر راشد بن عماد العتبہ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار قطر کے چند بہترین کاروباری پارٹنرز میں ہوتا ہے اور پاکستان قطر کی باہمی تجارت 2017 میں 5.8 ارب قطری ریال سے بڑھ کر گزشتہ سال 9.5 ارب روپے ہوگئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لیبر مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے مزید ہنر مند افراد کی درخواست کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان اور قطر گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے قطر چیمبر میں معروف بزنس مینوں سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔