اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر سیاست کرنے سے گریز کریں اور وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں پر توجہ دیں، مسلم لیگ ن کے صدر لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی طور پر کام کرنے کی …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر سیاست کرنے سے گریز کریں اور وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں پر توجہ دیں، مسلم لیگ ن کے صدر لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی طور پر کام کرنے کی بجائے وڈیو کانفرنسنگ سے اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں، ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، شہباز شریف کو صوبے میں وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے والے لوگوں کی معاونت کیلئے آگے آنا چاہیے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا لاک ڈاﺅن کے دوران غریب خاندانوں کو بلاتعطل خوراک کی فراہمی کیلئے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان قابل تعریف ہے، نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے سے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے مشاورت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اور مکمل لاک ڈاو¿ن سے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا بھر میں معاشی طور پر مستحکم ممالک بھی اس وقت کورونا وائرس کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں، مہلک وباءسے بچاءکا واحد راستہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے، پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ وہ سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کر کے وباءپر قابو پانے کے حوالے سے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، نوجوانوں کو خطرناک وائرس سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ فنڈز کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے کردار اہم ہو گا۔








