معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی کیلئے پر عزم ہے، وزیراعظم عمران خان فلمی شعبے کی بحالی کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ان کا وژن ہے کہ ملکی ثقافت، روایات اور مذہبی اقدار کے ساتھ جڑے ڈرامے اور فلمیں بنائی جائیں، …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی کیلئے پر عزم ہے، وزیراعظم عمران خان فلمی شعبے کی بحالی کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ان کا وژن ہے کہ ملکی ثقافت، روایات اور مذہبی اقدار کے ساتھ جڑے ڈرامے اور فلمیں بنائی جائیں، ہم نے پاکستان کا روشن چہرہ پوری دنیا میں روشناس کرانا ہے، ہم فلمی صنعت کو درپیش مسائل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز فلم پالیسی کا جائزہ لیں ، مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، فلمی صنعت کی بحالی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، اس ضمن میں وزارتِ اطلاعات فوکل پرسنز تعینات کرے گی۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی وفد کی قیادت فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ امجد رشید کر رہے تھے۔ وفد نے معاون خصوصی کو فلمی صنعت کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی کیلئے پر عزم ہے، وزیراعظم عمران خان فلمی شعبے کی بحالی کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ان کا وژن ہے کہ ملکی ثقافت ،روایات اور مذہبی اقدار کے ساتھ جڑے ڈرامے اور فلمیں بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پرعزم،پرامن اور پر کشش پاکستان کی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنی ہے، پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے، ہم نے پاکستان کا روشن چہرہ پوری دنیا میں روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ہماری ہمہ جہت ثقافت کو لہو لہان کیا، ہمارے حقیقی تشخص کو مسخ کیا گیا۔