معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سندس فائونڈیشن کا دورہ، خون کا عطیہ دیا

لاہور۔18 جنوری(اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہفتہ کے روز سندس فائونڈیشن کا دورہ کیا،خون کا عطیہ دیا اور زمانہ طالب علمی، ڈاکٹری پیشہ سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ بطورسوشل ورکر یادیں تازہ کیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ وہ 22مرتبہ سندس فائونڈیشن کا اپنا خون عطیہ کر چکی ہیں اور سندس فائونڈیشن کے قیام سے ہی …

لاہور۔18 جنوری(اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہفتہ کے روز سندس فائونڈیشن کا دورہ کیا،خون کا عطیہ دیا اور زمانہ طالب علمی، ڈاکٹری پیشہ سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ بطورسوشل ورکر یادیں تازہ کیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ وہ 22مرتبہ سندس فائونڈیشن کا اپنا خون عطیہ کر چکی ہیں اور سندس فائونڈیشن کے قیام سے ہی اس ادارہ کے ساتھ منسلک ہیں ،انہوں نے کہا کہ ان کا غریب مریضوں سے احساس اور تکلیف کا رشتہ جڑا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ تڑپتی اور سسکتی انسانیت کو بچانے کے لئے کسی کا خون کام آ جائے تو یہ ایک اعزاز ہے معاون خصوصی نے کہا کہ ایسے افراد جو دکھی انسانیت کے کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ سندس فائونڈیشن کا حصہ بنیں اور جو یہ مشن لے کر چل رہے ہیں یہی اصل کام ہے ۔وزیراعظم عمران خان سوشل ورکرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہ تنظیم ایک تحریک بن کر کام کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان ادارے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ بعدازاں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریض بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیا۔