معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نغموں کے اجراءکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان دنیا کے جدید ٹیکنالوجی سے جڑے ریڈیو سے منسلک ہو کر پاکستان کے بیانیے کو دنیا کے ساتھ منسلک کرنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انٹر نیٹ ،ٹی وی چینلز ،سوشل میڈیا کئی ماہ سے بند ہے ایسے …

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان دنیا کے جدید ٹیکنالوجی سے جڑے ریڈیو سے منسلک ہو کر پاکستان کے بیانیے کو دنیا کے ساتھ منسلک کرنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انٹر نیٹ ،ٹی وی چینلز ،سوشل میڈیا کئی ماہ سے بند ہے ایسے میں ریڈیو پاکستان کشمیریوں کو اور ان کے جذبوں کو دنیا کے ساتھ جوڑنے کا زریعہ بن رہا ہے، ریڈیو، پاکستان کے دفاعی حصار کے طور پر کردارادا کر رہا ہے، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے امین ریڈیوپاکستان کو بھر پور طاقت سے مزید مضبوط اور موثر بنائیں گے، عالمی سطح پر براڈ کاسٹنگ کی دنیا میں دو نغموں کی شکل میں تحریک آزادی کشمیر میں قربانیاں دینے والوں اور جدوجہد کرنے والوں کے جذبوں کی تعریف اور ولولوں کی ترجمانی ہے، نغموں کے زریعے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک کاوش ہے ۔ وہ پیر کو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے دو نغموں کے اجراءکی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے شکر گذار ہیں جنہوں نے 5 فروری کے حوالے سے یوم یکجہتی کشمیر کی عکاسی کرتے ہوئے 22کروڑ عوام کو ایک نغمے کی شکل میں یکجاکردیا ہے، قربانیاں دینے والوں کو آپس میں جوڑا اور شہداءکو خراج تحسین پیش کیا، اس پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دونوںنغمے مقبوضہ وادی میں اپنے بنیادی آئینی ، مذہبی اور قانونی حق کے لئے جبر،طاقت ،استحصال کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے نام کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا ہمیشہ سے یہی طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ صوتی محاذ پر زمانہ امن اور جنگ میں متحرک اور فعال کردار ادا کرتا رہاہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کی خدمات کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا، آزاد کشمیر ریڈیو اور تحریک آزادی کشمیر لازم و ملزوم ہے، ریڈیو پاکستان اپنا سفر یکساں رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں، اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی محاذ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قربانیوں کی داستان ،اقوام متحدہ کی کشمیرکے حق میں قراردادوں، بھارت کے آئین سے انحراف، بین الاقوامی قوانین کی آئے روز خلاف ورزیوں پر ریڈیو پاکستان موثر پروگراموں کے زریعے قومی اور بین الاقوامی کاوشوں سے تمام فورمز پر اپنی آواز پہنچاتا رہا ہے، ریڈیو پاکستان کی یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی جہاں نیا جذبہ اور ولولہ پیدا کرتی ہیں وہیں تحریک کو بھی مضبوط کرتی ہے، ان نغموں میںجدوجہد کرنے والوں کے جذبوں کی تعریف ،ولولوں کی ترجمانی کی گئی ہے ، پروڈکشن ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جس نے گانے کوویڈیو کے زریعے عمل میں بدلا ،ان دونوں کا حسین امتزاج ویڈیو اور گانے کے زریعے یکجا کر کے یہ ثابت کیا کہ سوچ کو جب حقیقت میں منتقل کرنا ہے تو شراکتداری کتنی اہم ہوتی ہے اورایک ادارہ دوسرے ادارے کی صلاحیتوں کو کیسے آگے بڑھاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نغموں میں دلوں کو ساتھ جڑے ساز ہیں جب بجیں گے تو ہماری سوچ حقیقت کا روپ دھارے گی ، ان نغموں سے گونجنے والے سر تحریک آزادی کشمیرکو مزید تیز کرے گی۔