اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری سے قطری وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے قطری وفد کی قیادت مینجمنٹ آف ریکروٹمنٹ سپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر میجر عبداللہ خلیفہ المحنادی نے کی ۔ وفد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو بتایاکہ پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت کےلئے سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں دسمبر …
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری سے قطری وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری سے قطری وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے قطری وفد کی قیادت مینجمنٹ آف ریکروٹمنٹ سپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر میجر عبداللہ خلیفہ المحنادی نے کی ۔ وفد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو بتایاکہ پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت کےلئے سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں دسمبر تک کراچی اور اسلام آباد میں قطر کے ویزا مراکز مکمل طور پر فعال ہوجائیں گے ۔ ویزا مراکز ویزا کے عمل کو تیز کریں گے،آجر کی طرف سے ویزا فیس کی ادائیگی کی جائے گی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ قطر میں ملازمت کرنیوالے پاکستانیوں کو قطر کے اجرت کے تحفظ کے نظام کے تحت تحفظ بھی ملے گا۔ ایک مشترکہ ٹیم قطر میں ملازمتوں کے لئے مزدور اور مہارت کی اقسام کو متعین کرنے کیلئے میکانزم پر کام کرے گی ۔








