معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ان کا کڑا احتساب ہوگا‘ چین نے پاکستان کو معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کا تعلق پاکستان …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ان کا کڑا احتساب ہوگا‘ چین نے پاکستان کو معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہو یا کسی دوسری جماعت ہے‘ ان کا کڑا احتساب ہوگا۔ چوری کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کیا جائے گا‘ قوم کا پیسہ قوم کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا۔ چین نے پاکستان کے معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

مزید خبریں