اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی قابل اعتماد قیادت اور موثر خارجہ پالیسی کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت …
معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی قابل اعتماد قیادت اور موثر خارجہ پالیسی کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کامیاب ڈپلومیسی اختیار کی جس کی وجہ سے نیویارک ٹائم، گارڈئن اور دیگر بین الاقوامی اخبارات اب پاکستان کے خلاف پلوامہ واقعے کے بھارتی الزامات کو مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت پر فخر محسوس کر رہے ہیں جو ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ معاون خصوسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت پاکستانی معیشت میں روز بروز بہتری آ رہی ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے ملکی معیشت کو فروغ ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی کہا ہے کہ نواز شریف ملک کے کسی بھی ہسپتال سے اپنا بہترین علاج کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور کہا کہ ان کی صحت کے معاملے پر کسی کو بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیئے۔








