معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی اہم عوامی منصوبوں کے حوالے سے پراجیکٹ کنسلٹنٹس سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے جمعہ کو اہم عوامی منصوبوں کے حوالے سے پراجیکٹ کنسلٹنٹس سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انتہائی اہم نوعیت کے منصوبوں کورنگ بریج اورپی ڈبلیو ڈی انٹرچینج اسلام آباد ایکسپریس وے پر کام شروع کرنے کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منصوبوں پر کام آئندہ ہفتے شروع کیا جائے …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے جمعہ کو اہم عوامی منصوبوں کے حوالے سے پراجیکٹ کنسلٹنٹس سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انتہائی اہم نوعیت کے منصوبوں کورنگ بریج اورپی ڈبلیو ڈی انٹرچینج اسلام آباد ایکسپریس وے پر کام شروع کرنے کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منصوبوں پر کام آئندہ ہفتے شروع کیا جائے گا۔ یہ منصوبے 15 ماہ کی مدت میں مکمل کئے جائیں گے۔ یہ اسلام آباد کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ تھا کیونکہ ان جگہوں پر ٹریفک جام سے ہزاروں روزمرہ سفر کرنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔