اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، انجکشن سیفٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ بھی ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ابو ظہبی میں ڈائریکٹرسی ڈی سی رابرٹ ریڈ فیلڈ سے ملاقات کے …
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ابو ظہبی میں ڈائریکٹرسی ڈی سی رابرٹ ریڈ فیلڈ سے ملاقات، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، انجکشن سیفٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ بھی ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ابو ظہبی میں ڈائریکٹرسی ڈی سی رابرٹ ریڈ فیلڈ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے قومی ایکشن پلان براے انجکشن سیفٹی کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انجکشن سیفٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجکشن سیفٹی کی ٹاسک فورس مستعدی کے ساتھ اس منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے اس سلسلہ میں ڈائریکٹر سی ڈی سی نے مذکورہ بیماریوں کے خاتمے کے لئے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ہے۔








