اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک پر صوبوں کے وزراءاعلی،ٰ وزراءصحت، چیف سیکرٹریز ہیلتھ اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی اجلاس میں شامل تھے۔ صوبوں کے وزراءاعلیٰ نے اپنے صوبوں میں کئے …
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک پر صوبوں کے وزراءاعلی،ٰ وزراءصحت، چیف سیکرٹریز ہیلتھ اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی اجلاس میں شامل تھے۔ صوبوں کے وزراءاعلیٰ نے اپنے صوبوں میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں اجلاس کو بتایا۔ اجلاس میں کرونا وائرس بارے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موجود انتظامات اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل تیار ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ زمینی راستوں اور ہوائی اڈوں پر مربوط سکریننگ کا نظام موجود ہے، پاکستان میں اب تک 20 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صورتحال مکمل قابو میں ہے اور صورتحال پر گہری نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمی وباءڈیکلیئر کیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس سلسلہ میں مزید اقدامات کو یقینی بنا رہی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ ایک قومی چیلنج ہے، وزارت صحت، صوبے اور متعلقہ ادارے مل کر عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر ایک مربوط جامع پالیسی مرتب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 دن قرنطینہ اور سکریننگ کے عمل سے آنے والے مسافروں کو گزرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ سرحد سے پار آنے والے افراد کی نگرانی بھی جاری ہے،گلکت بلتستان میں این آئی ایچ کے تعاون سے تشخیص کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عوام کی آگاہی کیلئے میڈیا مہم جاری ہے، عوام کی معلومات کیلئے وزارت صحت نے ہیلپ لائن قائم کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو¿ کی معلومات کے حوالہ سے ہیلپ لائن کا نمبر 1166 ہے۔








