اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اور سٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل ڈاکٹر معید یوسف نے اقتصادی ڈپلومیسی سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی نے معاشی سفارت کاری کے ذریعے ملک کے بین الاقوامی مو¿قف کو بہتر بنانے کےلئے حکمت عملی تیار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں مختلف وزارتوں کے عہدیدار موجود تھے جنہوں نے …
معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف کی زیر صدارت اقتصادی ڈپلومیسی سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اور سٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل ڈاکٹر معید یوسف نے اقتصادی ڈپلومیسی سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی نے معاشی سفارت کاری کے ذریعے ملک کے بین الاقوامی مو¿قف کو بہتر بنانے کےلئے حکمت عملی تیار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں مختلف وزارتوں کے عہدیدار موجود تھے جنہوں نے وزارتوںکے مابین ہم آہنگی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں واقع سٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل (ایس پی پی سی) کو وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وہ روایتی، معاشی اور انسانی سلامتی سمیت مختلف جہتوں میں سکیورٹی کی جامع صورتحال کا جائزہ لے اور پاکستان کے داخلی اور بیرونی چیلنجوں کے تزویراتی ردعمل پر ان پٹ فراہم کرے۔ اس سلسلہ میں ایس پی پی سی نے اقتصادی ڈپلومیسی کے متعلق حکمت عملی پر غور کرنے کےلئے سٹیئرنگ کمیٹی اور ماہر ورکنگ گروپ قائم کیا ہے، جس کا مقصد ایک جامع منصوبہ تیار کرنا ہے جو مختلف وزارتوںکے درمیاں ہم آہنگی پیدا کرے گا تاکہ دوسرے ملکوں کے ساتھ معاشی سفارتکاری کے سلسلہ میں ہمارے ملک کی قابلیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اقتصادی ڈپلومیسی میں فنانس، معاشیات، تجارت، لیبر، سیاحت اور دیگر شعبے شامل ہیں، ان سب کو دنیا کے ساتھ بہتر روابط کے حصول اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کےلئے باہمی تعاون کیا جانا چاہئے۔ اجلاس کے شرکاءنے ان شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں پاکستان دوطرفہ اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کےلئے معاشی سفارتی کامیابی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ سٹیئرنگ کمیٹی میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہو گا اور حتمی شکل دی جائے گی۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ سیاستدانوں، تکنیکی ماہرین اور بیوروکریسی کے ملاپ سے ملک کےلئے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔








