معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) حکومت نے پیٹرولیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے جامع روڈ میپ کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت تیل و گیس کی تلاش،ریفائنریوں ، تیل و گیس ذخیرہ کرنے ، پائپ لائنوں کی تعمیر ،ایل پی جی اور ایل این جی کے شعبوں میں پالیسی اصلاحات اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) حکومت نے پیٹرولیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے جامع روڈ میپ کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت تیل و گیس کی تلاش،ریفائنریوں ، تیل و گیس ذخیرہ کرنے ، پائپ لائنوں کی تعمیر ،ایل پی جی اور ایل این جی کے شعبوں میں پالیسی اصلاحات اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے، تیل اور گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کے لئے مختلف اداروں سے منظوری لینے کا عمل 24محکموں سے کم کرکے 14 محکموں تک کردیا گیا ہے، ہر شعبہ میں اجارہ داری کا خاتمہ کیا جائے گا،نئے پیٹرول پمپس کے قیام کے لئے منظوری 17 کی بجائے 6 سے 7 جگہ سے لی جائے گی، نئی ایل پی جی پالیسی کا اگلے مہینے اعلان کردیا جائے گا ، قیمتوں کے تعین کا بھی طریقہ کار بنے گا، پانچ غیر ملکی کمپنیاں ایل این جی ٹرمینل کے قیام کے لئے سرمایہ کاری کریں گی، ایل این جی کے صنعتی صارفین کو 30دن کے اندر گیس کنکشن ملے گا۔ روڈ میپ کا اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے بجلی و پیٹرولیم عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ندیم بابر نے کہا کہ جب تک ملک میں کاروبار نہیں بڑھے گا ملازمتیں نہیں بڑھ سکتیں وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اصلاحات اور سرمایہ کاروں اور عام لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں،وزیراعظم اور کابینہ کے بعض ارکان کو پالیسی اصلاحات اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی اصلاحات کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کی جارہی ہیں، بہت سے قوانین ایسے ہیں جن کا کوئی مصرف نہیں ہے ، پچھلے 15،20 سال میں کوئی مشکل پیش آتی تو نیا قانون بنا دیا جاتا تھا اور اسکے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاتی۔

مزید خبریں