اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیرا عظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے جمعرات کو اسلام آباد کے علاقہ برما ٹائون میں احساس ویمن پاورمنٹ سینٹر ( ڈبلیو ای سی ) کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر نشتر نے مستحق باصلاحیت لڑکیوں اور خواتین سے ملاقات کی جنہیں کمپیوٹر لرننگ، بیوٹیشن، لباس کی ڈیزائننگ وتیاری اور ہاتھ اور مشینی کڑاہی جیسے سکلز ٹریننگ کورسز کروائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے …
معاون خصوصی ثانیہ نشتر کابرما ٹائون میں احساس ویمن پاورمنٹ سینٹر ( ڈبلیو ای سی ) کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیرا عظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے جمعرات کو اسلام آباد کے علاقہ برما ٹائون میں احساس ویمن پاورمنٹ سینٹر ( ڈبلیو ای سی ) کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر نشتر نے مستحق باصلاحیت لڑکیوں اور خواتین سے ملاقات کی جنہیں کمپیوٹر لرننگ، بیوٹیشن، لباس کی ڈیزائننگ وتیاری اور ہاتھ اور مشینی کڑاہی جیسے سکلز ٹریننگ کورسز کروائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے لڑکیوں کے تحفظات اور تجاویز سنیں۔ دورے کے دوران سیکرٹری انسداد غربت اور سوشل سیفٹی ڈویزن اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بھی ان کے ہمراہ تھے۔لڑکیوں اور خواتین کے کم آمدنی والے گروپ کو سال میں دو مرتبہ دو شفٹوں میں تربیت فراہم کی جار ہی ہے۔مرکز میں مقامی ہنرمندی بھی سکھائی جارہی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے صنفی مساوات کو یقنیی بناتے ہوئے خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق خواتین کو مواقعوں تک رسائی فراہمی ڈبلیو ای سی کے بنیادی مقاصد ہیں۔ مجھے یہ دیکھ کر دلی خوشی ہو رہی ہے کہ ڈبلیو ای سی کے مہارت پر مبنی تربیت کورسز نوجوان لڑکیوں کو اپنا خود کا کاروبار شروع کرنے اور اپنے خاندان کےلئے باعزت روزگار کمانے کے قابل بنا رہا ہے۔انہوں نے ڈبلیو ای سی حکومت کی سربراہی میں سوشل سیفٹی نیٹس پر خواتین کا انحصار کرنے اور اقتصادی ترقی اور اجتماعی مالیاتی شمولیت کے مرکزی دھارے میں لانے کےلئے ڈبلیو ای سی کے کردار کو سراہا ۔








