اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے حالات سازگار ہیں، بیرون ممالک سے بڑے سرمایہ کار اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی لے رہے ہیں۔ مصرکے بڑے بزنس مین نجیب ساویرس کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی مصرکے بڑے بزنس مین نجیب ساویرس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے حالات سازگار ہیں، بیرون ممالک سے بڑے سرمایہ کار اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی لے رہے ہیں۔ مصرکے بڑے بزنس مین نجیب ساویرس کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجیب ساویرس مصر کے وژنری بزنس مین ہیں اور وہ پاکستان میں مائننگ، ٹورازم اور لو کاسٹ ہاﺅسنگ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے نجیب ساویرس کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں مشیر تجارت، چیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ، گورنر اسٹیٹ بینک، مشیر خزانہ و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نجیب ساویرس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹورازم سیکٹر میں بہت پوٹینشل ہے، نجیب ساویرس مائننگ اور ٹورازم میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ مصر میں انہوں نے کئی ٹورازم سٹی بنائے ہیں، اب پاکستان میں بھی ان سے فنانشل اور ٹیکنیکل سپورٹ لی جائے گی۔ مصری بزنس مین نجیب ساویرس نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، آج وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ملاقات بہت مثبت حوصلہ افزاءرہی، وہ ٹورازم اور لو کاسٹ ہاﺅسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور اس حوالے سے مزید بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کرپشن نام کی چیز نہیں اور موجودہ حکومت کیکابینہ میں ایسے وزراءہیں جو انتہائی کامیابی سے اپنا کام چلا رہے ہیں۔








