اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وائرس سے بچاﺅ کیلئے بے شمار اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، عوامی آگاہی کیلئے موثر حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوول کرونا کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال …
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا نوول کرونا کے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وائرس سے بچاﺅ کیلئے بے شمار اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، عوامی آگاہی کیلئے موثر حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوول کرونا کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام اور پاک فوج کے نمائندے اور صحت کے ماہرین شامل تھے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی طلباءصحت یاب ہو چکے ہیں، چاروں پاکستانی طلباءہسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ کرونا وائرس سے متاثرہ 98 فیصد افراد صحت یاب ہو جاتے ہیں، چین سے آنے والے مسافروں کا ڈیٹا بھی لیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں کی نگرانی کی جا رہی ہے، قومی ادارہ صحت کو 57 نمونے ملے، تمام منفی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے بے شمار اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔ ممکنہ کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے 18 ہسپتال مختص ہیں، سکریننگ کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے مزید تھرمو سکینرز منگوائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی کیلئے ایک موثر حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہے، چین میں پاکستانی طلباءکی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔








