معروف اداکار قاضی واجد عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک

کراچی ۔ 11 فروری (اے پی پی) معروف اداکار قاضی واجد کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب گلشن اقبال کی مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد عیسیٰ نگری قبرستان میں ان کو سپرد خاک کیا گیا۔ ان کے نماز جنازہ میں ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کی رکن کشور زہرہ، اداکار جاوید شیخ، قوی، بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، بشری انصاری، آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد …

کراچی ۔ 11 فروری (اے پی پی) معروف اداکار قاضی واجد کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب گلشن اقبال کی مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد عیسیٰ نگری قبرستان میں ان کو سپرد خاک کیا گیا۔ ان کے نماز جنازہ میں ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کی رکن کشور زہرہ، اداکار جاوید شیخ، قوی، بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، بشری انصاری، آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ، اداکار شکیل، منور سعید، شاہد اقبال پاشا، ایاز خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔