ملتان ۔ 09جولائی(اے پی پی)معروف شاعر، ادیب ،افسانہ نگار اور صحافی احمد ندیم قاسمی کی 14ویں برسی جعہ کو منائی جارہی ہے۔ احمدندیم قاسمی کااصل نام احمد شاہ تھا۔وہ 20نومبر1916ء کو ضلع خوشاب میں پیداہوئے ۔افسانہ نگار،شاعراورصحافی کی حیثیت سے انہوںنے گراں قدرخدمات انجام دیں ۔وہ ماہنامہ ادب لطیف ،سویرا، نقوش ،پھول ، تہذیب نسواں ، روزنامہ امروز، سہ ماہی فنون کے مدیرکی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔ امروز …
معروف شاعر، ادیب ،افسانہ نگار اور صحافی احمد ندیم قاسمی کی 14برسی جعہ کو منائی جارہی ہے

مزید خبریں
ملتان ۔ 09جولائی(اے پی پی)معروف شاعر، ادیب ،افسانہ نگار اور صحافی احمد ندیم قاسمی کی 14ویں برسی جعہ کو منائی جارہی ہے۔ احمدندیم قاسمی کااصل نام احمد شاہ تھا۔وہ 20نومبر1916ء کو ضلع خوشاب میں پیداہوئے ۔افسانہ نگار،شاعراورصحافی کی حیثیت سے انہوںنے گراں قدرخدمات انجام دیں ۔وہ ماہنامہ ادب لطیف ،سویرا، نقوش ،پھول ، تہذیب نسواں ، روزنامہ امروز، سہ ماہی فنون کے مدیرکی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔ امروز ،حریت اورروزنامہ جنگ میں انہوںنے کالم نگاری بھی کی ۔وہ انجمن ترقی پسند مصنفین کے بانیوں میں شامل تھے۔ احمد ندیم قاسمی نے ڈائریکٹرمجلس ترقی ادب کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔ ان کے افسانوں کے مجموعے چوپال ، بگولے ،آبلے، درودیوار،برگ حنا،خاکوں کے مجموعے میرے ہمسفر ،میرے ہمقدم ،شعری مجموعے دھڑکنیں ،رم جھم ،جلال وجمال ،محیط ،دوام قابل ذکرہیں ۔انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ،ستارہ امتیاز،نشان امتیازاورکمال فن ایوارڈ سے نوازاگیا۔10جولائی 2006ء کو وہ لاہورمیں انتقال کرگئے ۔








