اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) معروف ماہر ماحولیات ڈاکٹر دانش مصطفیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کے مسائل کے حوالے سے مختلف حلقوں نے انتہائی موقف اختیار کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان مسائل کا مشترکہ حل تلاش کرنا دشوار تر ہو گیا ہے،ملک کو پانی کی کمیابی کے حوالے سے مسائل کو معاشی، سیاسی اور ثقافتی پہلووں سے الگ کر کے نہیں …
معروف ماہر ماحولیات ڈاکٹر دانش مصطفیٰ کی اے پی پی سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) معروف ماہر ماحولیات ڈاکٹر دانش مصطفیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کے مسائل کے حوالے سے مختلف حلقوں نے انتہائی موقف اختیار کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان مسائل کا مشترکہ حل تلاش کرنا دشوار تر ہو گیا ہے،ملک کو پانی کی کمیابی کے حوالے سے مسائل کو معاشی، سیاسی اور ثقافتی پہلووں سے الگ کر کے نہیں دیکھا جاسکتا۔ جمعرات کو اے پی پی سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر دانش مصطفیٰ کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے ضمن میں ہمیں لوگوں کو مستقبل کے خطرات کی بجائے ان مسائل کے بارے میں آگاہ اور ان کا حل بتانا چاہئے جن کا انہیں اس وقت سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انڈس بیسن کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، ایک حصہ وہ ہے جہاں لوگوں کو پانی کی کسی طرح کی قلت کا سامنا نہیں جبکہ دوسرا حصہ وہ ہے جہاں صرف کھارا پانی میسر ہے جس کو بہت سے کاموں کے لیے استعمال نہیں کیاجا سکتا۔








