معرکہ حق ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کےغیر متزلزل عزم اور قومی مؤقف کی مؤثر، واضح اور دوٹوک انداز میں ترجمانی کی

معرکہ حق ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کےغیر متزلزل عزم اور قومی مؤقف کی مؤثر، واضح اور دوٹوک انداز میں ترجمانی کی

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےمعرکہ حق کے دوران قومی عزم کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے بھارتی بلااشتعال جارحیت پرواضح اوردوٹوک مؤقف اختیار کیا۔انہوں نے بھارتی بزدلانہ حملے سے لے کر معرکہ حق کی کامیابی تک اقوام عالم کو قومی مؤقف سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا۔تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان نے مؤثر سٹریٹجک کمیونیکیشن کے ذریعے واضح کیا کہ قومی عزم صرف دعویٰ نہیں کیونکہ پاکستان نے جوکہا وہ کرکے بھی دکھایا۔معرکہ حق میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پوری قوم کےغیر متزلزل عزم اور قومی مؤقف کی مؤثر، واضح اور دوٹوک انداز میں ترجمانی کی۔بھارتی بزدلانہ حملے سے لے کر معرکہ حق کی کامیابی تک ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقوام عالم کو قومی مؤقف سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 6اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب کو بھارتی بلااشتعال جارحیت پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کیا تھا کہ بزدل دشمن بھارت نے اپنی حدود سے پاکستان میں شرمناک حملہ کیا جس کا بروقت، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان میں بزدلانہ حملے کا اتنا سخت جواب دیا جائےگا کہ بھارت کی عارضی خوشی ہمیشہ کیلئے غم میں بدل جائےگی، بھارت نے بلا جواز اور بلا اشتعال حملے سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اپنے وقت، جگہ اور اپنی مرضی کے مطابق بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا،بزدل دشمن بھارت نے فوج سے لڑنے کی بجائے رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن سے معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا پورا حساب لیاجائےگا،پاکستان ہرقیمت پر اپنی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائےگا اور بنارہا ہے،جب پاکستان حملہ کرے گا توبھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی پوری دنیا دیکھے گی،ہم تمہاری طاقت ،جارحیت اور مکاری سے ڈرنے والی قوم نہیں ہیں، اب ہمارے بھر پور جواب کا انتظار کرو۔انہوں نے کہا کہ کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ جب ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی جائے گی تو طاقتور اور فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے ترجمان کے تاریخی الفاظ پاکستانی قوم کی جرات ،یکجہتی اور قومی عزم کی عکاسی کرتےہیں۔