معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے تین روزہ سپورٹس گالا 11 سے 14 اگست کو منعقد ہوگا

ملتان۔ 31 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے کہا ہے کہ معرکہ حق اور جشن آزادی کے سلسلے میں تین روزہ سپورٹس گالا11 سے 14 اگست تک شفقات سپورٹس کمپلیکس کنٹونمنٹ ملتان میں منعقد ہوگا۔ جشنِ آزادی ٹی-20 کرکٹ میچ 13 اگست کو نواں شہر ملتان کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ7 سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 13 اور 14 اگست کو متی تل ہاکی اسٹیڈیم میں …

ملتان۔ 31 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے کہا ہے کہ معرکہ حق اور جشن آزادی کے سلسلے میں تین روزہ سپورٹس گالا11 سے 14 اگست تک شفقات سپورٹس کمپلیکس کنٹونمنٹ ملتان میں منعقد ہوگا۔ جشنِ آزادی ٹی-20 کرکٹ میچ 13 اگست کو نواں شہر ملتان کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا

جبکہ7 سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 13 اور 14 اگست کو متی تل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہوگی، جہاں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کی خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی۔