معرکہ حق میڈیا کی آنکھوں سے فتح کی داستان، ڈاکومنٹری عالمی میڈیا کے منظرنامہ کی عکاسی کرتی ہے

معرکہ حق میڈیا کی آنکھوں سے فتح کی داستان، ڈاکومنٹری عالمی میڈیا کے منظرنامہ کی عکاسی کرتی ہے

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):معرکہ حق میڈیا کی آنکھوں سے فتح کی داستان ڈاکومنٹری عالمی میڈیا کے منظرنامہ کی عکاسی کرتی ہے، جہاں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور حتیٰ کہ بھارتی میڈیا کی سکرینوں پر بھی پاکستان کی جیت ایک ناقابلِ تردید سچ بن کر ابھری۔

وہ لمحے جب بیانیہ بدل گیا اور اختلاف کے باوجود حقیقت کو تسلیم کرنا پڑا۔یہ صرف ایک فتح نہیں، بلکہ وہ سچ ہے جسے دنیا نے دیکھااور مان لیا۔ عالمی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کی جیت سچ بن کر ابھری ، بھارتی میڈیا سمیت دنیا نے پاکستان کی فتح تسلیم کر لی، معرکہ حق ، میڈیا کی آنکھوں سے فتح کی داستان عالمی میڈیا کا اعتراف ہے۔