معرکہ حق کوایک سال مکمل ہونے پر خیبر پختونخواکےعوام کاپاک فوج کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

معرکہ حق کوایک سال مکمل ہونے پر خیبر پختونخواکےعوام کاپاک فوج کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):معرکہ حق کوایک سال مکمل ہونے پر خیبر پختونخواکےعوام نے پاک فوج کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے7مئی کوبزدلانہ حملہ کیاتوسرحدوں پرالرٹ پاک فوج نےدشمن کےناپاک عزائم خاک میں ملادیئے،افواج پاکستان کی جانب سےمنہ توڑجواب کےبعدبھارت اب دوبارہ ایسی ہمت کرنےسےپہلےدس بارسوچےگا۔

شہریوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی معرکہ حق کےدوران اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے،بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تواسے پھرسےعبرتناک شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نےہمیشہ رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیاجس کاپاکستان نےدن کےاجالےمیں باقاعدہ اعلان کرتےہوئےجواب دیا، پاک فوج پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھنےوالوں کی آنکھیں نکال پھینکنےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

،شہریوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارےسمیت 6جنگی طیارےگرا کراس کےغرورکوخاک میں ملا دیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخواکےشہریوں نےپاک فوج کیساتھ کھڑےہونےاورملک کےدفاع کی خاطرہرقسم کی قربانی دینےکےعزم کابھی اظہارکیا۔